فلم سازوں کوشوکاز نوٹس جاری نہیں کیا نہ ہی موقف پیش کرنے کا موقع دیاگیا
کراچی (شوبز ڈیسک)فلم گھوسٹ اسکول کی سندھ میں نمائش پر پابندی کامعاملہ سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا،عدالت نے سینسر بورڈ کو فریقین کا موقف دوبارہ سن کر دو ہفتوں میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔وکیل درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیارکیاکہ سینسر بورڈ قوانین کے مطابق فلم کی سندھ میں نمائش پر پابندی کی کوئی وجہ نہیں، فلم کو برطانیہ کے ایشین فلم فیسٹیول میں بہترین ہدایت کاری کا ایوارڈ مل چکا ہے،فلم سازوں کوشوکاز نوٹس جاری نہیں کیا نہ ہی موقف پیش کرنے کا موقع دیاگیا۔عدالت نے فیصلے میں کہاکہ سندھ سینسر بورڈ نظر ثانی کی درخواست پر فریقین کو سن کو فیصلے کرے۔