کیا فلم گھوسٹ سکول میں کوئی جن ہیں، جو نمائش کی اجازت نہیں دی جا رہی؟جسٹس عدنان

کراچی(آئی این پی ) سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے فلم "گھوسٹ اسکول کی سندھ میں نمائش سے متعلق درخواست پر جسٹس عدنان الکریم میمن نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ "کیا فلم میں کوئی جن ہیں جو اجازت نہیں دی جا رہی؟ ۔سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے فلم "گھوسٹ اسکول کی سندھ میں نمائش سے متعلق درخواست پر سماعت کی، جسٹس عدنان الکریم میمن کی سربراہی میں سماعت کے دوران فلم کی نمائش کی اجازت نہ دینے کے معاملے پر عدالت نے سندھ سینسر بورڈ سے وضاحت طلب کی