لاہور(آئی این پی )صنعت و تجارت کی ترقی کو مانیٹر کر کے کمپنیوں کی پوزیشن کا جائزہ لینے والے بین الاقوامی فوربز نے پاکستان کی تین کمپنیوں کی ترقی کو مثالی قرار دیتے ہوئے ایشیا کی کامیاب کمپنیوں میں نمایاں ترین ظاہر کیا ہے۔فوربز کی فہرست میں اہم ترین قرار پانے والی کمپنیوں کے نام مری بریوری، ساز گار انجییئرنگ ورکس اور سسٹمز لمیٹڈ شامل ہیں۔ فوربز نے انہیں کمپنیوں میں شامل کیا ہے جن کے بزنس کا حجم ایک ارب ڈالر سے کم ہے، مگر یہ اپنی پیداوار اور تجارتی حیثیت کو مسلسل آگے بڑھا رہی ہیں۔فوربز نے ایشیا پیسفک سے ایسی 200 کمپنیوں کو اپنے پاس رجسٹر کیا تھا، جن کی اشیا کی فروخت یا خدمات کی مالیت کا حجم 10 ملین ڈالر سے ایک ارب ڈالر تک ہے، ان کمپنیوں نے اسی بنیاد پرفوربز کے 25 ویں ایڈیشن میں جگہ پائی ہے