کیٹ مڈلٹن 43برس کی ہو گئیں، شہزادہ ولیم نے بہترین ماں اور شریکِ حیات قرار دیدیا

لندن(آئی این پی)شہزادہ ولیم کی جانب سے کیٹ مڈلٹن کی 43ویں سالگرہ پر خصوصی پیغام میں انہیں بہترین ماں اور شریکِ حیات قرار دیا گیا ہے۔شہزادہ ولیم نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کیٹ میڈلٹن کی تعریف کرتے ہوئے مخاطب کیا ہے اور کہا ہے کہ اس کے نام جو بہترین شریکِ حیات اور ماں ہے، گذشتہ سال آپ نے جو ہمت دکھائی وہ قابلِ تعریف ہے، مجھے آپ پر فخر ہے، سالگرہ مبارک ہو کیتھرین، جارج، شارولیٹ، لوئس اور میں، ہم آپ سے محبت کرتے ہیں۔اس پیغام میں شہزادہ ولیم نے کیٹ میڈلٹن کو ا ن کے اصل نام کیتھرین سے پکارتے ہوئے کیٹ میڈلٹن کی ایک خوبصورت بلیک اینڈ وائٹ تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔