لاہور: پاسپورٹ آفس پر ایف آئی اے کا چھاپہ، سپرنٹنڈنٹ سمیت 4 ملازم گرفتار

گرفتار ملزمان میں سابق کنٹریکٹ ملازم انصار، سیکیورٹی گارڈ زبیر اشفاق اور ایجنٹ مبشر محمود بھی شامل ہیں
لاہور(آئی این پی )  پاسپورٹ آفس ہربنس پورہ میں ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے پاسپورٹ آفس کے سپرنٹنڈنٹ عبدالغفار سمیت 4 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں سابق کنٹریکٹ ملازم انصار، سیکیورٹی گارڈ زبیر اشفاق اور ایجنٹ مبشر محمود بھی شامل ہیں، ملزمان سادہ لوح شہریوں کو غیرقانونی طریقے سے پاسپورٹ بنوانے کا جھانسہ دے کر رقم بٹورتے تھے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق پاسپورٹ آفس کے اندر اور باہر غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ پاسپورٹ فراڈ میں ملوث دیگر افراد کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا