ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے 100بار جنگ کو تیار ہوں: ٹرمپ

 ایران اس وقت شدید معاشی مشکلات کا شکار ہے،  300 فیصد مہنگائی اور کمزور کرنسی کا سامنا ہے،  فوج کو تنخواہوں کی ادائیگی میں  مشکلات ہیں
واشنگٹن(آئی این پی )امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے  ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کیلئے  سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں، ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔امریکی صدر ٹرمپ نے مائیکل کوہن ریڈیو شو کے دوران کہا کہ ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی انتہائی موثر رہی، امریکی کارروائیوں سے ایرانی عسکری صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچا، ایران کی میزائل اور ڈرون بنانے کی صلاحیت 5 ماہ قبل کے مقابلے میں بہت کم ہوچکی ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران اس وقت شدید معاشی مشکلات کا شکار ہے، ایران کو اس وقت 300 فیصد مہنگائی اور کمزور کرنسی کا سامنا ہے، ایران کی فوج کو تنخواہوں کی ادائیگی میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں