کرناٹک (آن لائن)بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک شادی شدہ شخص نے پرپوزل ٹھکرانے پر خاتون کو کار سمیت جھیل میں دھکیل دیا جس کے نتیجے میں خاتون کی موت واقع ہو گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جہاں ڈوب کر ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت 32 سالہ شویتا کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ملزم روی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ شویتا اور روی کئی سال قبل ایک ہی دفتر میں ملازمت کے دوران ملے تھے، شویتا نے اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کر رکھی تھی اور اپنے والدین کے ساتھ رہائش پذیر تھی۔دوسری جانب شادی شدہ روی گزشتہ چند ماہ سے شویتا پر پرپوزل قبول کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا اور اسے یقین دلا رہا تھا کہ وہ شویتا کے ہاں کہنے پر اپنی بیوی کو چھوڑ دے گا تاہم شویتا نے روی کے رشتے کی پیشکش کو ٹھکرا دیا۔