عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ

دبئی(آئی این پی ) بین الاقوامی مارکیٹوں میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق برینٹ خام تیل 1.32 فیصد بڑھ کر 115.37 ڈالر فی بیرل پر آگیا جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس 1.48 فیصد اضافے سے 101.36 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کررہا ہے۔واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کے اثرات اب پاکستانی معیشت پر واضح طور پر نمایاں ہونے لگے ہیں، جس کے نتیجے میں ملک کا امپورٹ بل تیزی سے بڑھنے لگا ہے۔