ویٹیکن نے پوپ فرانسس کے انتقال کی وجہ سے متعلق تفصیلات جاری کی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، پوپ فرانسس کی موت 88 سال کی عمر میں فالج اور اس کے نتیجے میں دل کے بند ہونے کی وجہ سے ہوئی۔ ویٹیکن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وہ پچھلے کچھ ماہ سے پھیپھڑوں کی بیماری اور نمونیا کا شکار تھے، مگر ان کی حالت کے باوجود، 20 اپریل 2025 کو ایسٹر اتوار پر سینٹ پیٹرز اسکوائر میں "اربے ایٹ اوربی" دعا بھی ادا کی۔پوپ فرانسس کی آخری رسومات ویٹی کن کے Basilica of Santa Maria Maggiore میں ادا کی جائیں گی، جیسا کہ انہوں نے اپنی وصیت میں ہدایت دی تھی۔ ویٹیکن نے پوپ فرانسس کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی خُداوند اور چرچ کی خدمت کے لیے وقف رہی۔پوپ فرانسس، جن کا اصل نام خورخے ماریو برگولیو تھا، ارجنٹینا کے شہر بیونس آئرس میں پیدا ہوئے اور 2013 میں پوپ منتخب ہوئے۔ وہ نہ صرف پہلے لاطینی امریکی بلکہ پہلے یسوعی پاپا بھی تھے۔
ان کے دور میں چرچ میں اصلاحات کی گئیں اور سماجی انصاف، ماحولیات کی حفاظت اور دیگر اہم امور پر ٹھوس اقدامات کیے گئے۔ویٹیکن نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ پوپ فرانسس کو ٹائپ 2 ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کی بیماریوں کا سامنا تھا۔ ان کی موت کی تصدیق ایکو کارڈیوگرام سے کی گئی تھی۔ ویٹی کن کے کیمرلینگو کارڈینل کیون فیرل نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آج صبح 7:35 بجے، روم کے بشپ فرانسس اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔