لاہور(سپورٹس ڈیسک) کراچی کنگز نے ٹورنامنٹ میں اب تک 5 میچز کھیلے ہیں جن میں 3 میں کامیابی اور 2 میں شکست ہوئی ہے جب کہ پشاور زلمی نے اب تک 4 میچز کھیلیں ہیں جن میں 3 میں شکست اور ایک میں فتح نصیب ہوئی ہے۔ کراچی کنگز نے ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دی جب کہ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پشاور زلمی کو پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 80 رنز سے شکست دی جب کہ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 102 رنز کے بڑے مارجن سے ہرایا جب کہ ملتان سلطانز کے خلاف زلمی کو پہلی کامیابی 120 رنز سے حاصل ہوئی تھی۔