کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے شکست دیدی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 ایڈیشن میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے شکست دے دی۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایونٹ کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنا سکی۔گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شامل حسین 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان سعود شکیل 33، رائلی روسو 25، حسن نواز 19، احمد دانیال 4، خواجہ نافع 3 اور ٹام کرن 0 کے انفرادی اسکور پر ا?ؤٹ ہوئے۔بین مکڈرموٹ 25 اور الزاری جوزف 3 رنز بنا کر نمایاں رہے۔کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے 4 کھلاڑیوں کو ا?ؤٹ کیا۔ سلمان ا?غا، معین علی اور ایڈم زمپا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز اسکور کیے۔کنگز کی جانب سے معین علی 48 رنز ناٹ ا?ؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان ڈیوڈ وارنر 35، سعد بیگ 30، سلمان ا?غا 22، اعظم خان 14، خوشدل شاہ 12، شاہد عزیز 8 اور محمد نعیم 0 کے انفرادی اسکور پر ا?ؤٹ ہوئے۔حسن علی 7 رنز بنا کر ناٹ ا?ؤٹ رہے۔گلیڈی ایٹرز کی جانب سے احمد دانیال نے 3 اور الزاری جوزف نے 2 کھلاڑیوں کو ا?ؤٹ کیا۔ عثمان طارق اور ابرار احمد نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔