واسا کا نیاسیوریج سسٹم فائلوں تک محدود

 اختلافات نے شہر کے اہم ترقیاتی منصوبے کو جمود کا شکار کر دیا ہے
لاہور (خصوصی رپورٹ)گلبرگ میں واسا کا نیا سیوریج سسٹم منصوبہ اربوں روپے لاگت کے باوجود شروع ہی نہ ہوسکا۔ تاخیر ، فنڈز کے فقدان اور ادارہ جاتی اختلافات نے شہر کے اہم ترقیاتی منصوبے کو جمود کا شکار کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گلبرگ میں نیا سیوریج سسٹم بچھانے کا منصوبہ جو 4 ارب 76 کروڑ 84 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل ہونا تھا ، فائلوں تک محدود ہو کر رہ گیا ہے۔واسا اور ایل ڈی اے کی مشترکہ ذمہ داری سمجھا جانے والا یہ منصوبہ تاحال زمین پر عملی شکل اختیار نہیں کر سکا۔