نئے سکولوں کی تکمیل کے ساتھ ہی داخلہ مہم شروع کی جائے،مراد علی شاہ

ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے سندھ میں 838 سکول اپ گریڈ یا بحال کیے جا رہے ہیں
کراچی (آئی این پی) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں 838 نئے اور ازسرنو تعمیر شدہ سکول تکمیل کے قریب ہیں، ان سکولوں کی تکمیل کے ساتھ ہی داخلہ مہم شروع کی جائے اور ہر مکمل سکول کو پہلے ہی تعلیمی سال سے فعال بنایا جائے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت وزیراعلی ہاس میں تعلیمی انتظامی اداروں سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ، چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ، وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹری آغا واصف، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نجم شاہ، سیکرٹری سکول ایجوکیشن زاہد عباسی، ڈائریکٹر جنرل پی پی پی یونٹ اسد ضامن، پروجیکٹ ڈائریکٹر ایس ایس ای آئی پی رضوان سومرو اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعلی سندھ کو صوبے میں جاری سکولوں کے تعمیر، بحالی اور اپ گریڈیشن کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی