لاہور(کرائم رپورٹر)محکمہ سکول ایجوکیشن نے داخلہ مہم وقت سے پہلے شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ، رواں ماہ 25 فروری سے شروع ہوگی۔ فیصلہ پرائیوٹ سکولوں میں تعلیمی سال پہلے شروع کرنے کے باعث کیا گیا ۔رواں سال پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو بھی داخلوں کا ہدف دیا جائے گا۔پیف آؤٹ سورس اور پارٹنر سکولوں میں 10 لاکھ نئے داخلے کرے گا۔ تمام سکولوں کیلئے داخلوں کا ہدف 31 اکتوبر تک پورا کرنا لازمی ہوگا۔