پی آئی اے نے مسلسل 12 ویں مرتبہ آئی او ایس اے رجسٹریشن کی کامیاب تجدید کرا لی
اسلام آباد (آئی این پی)قومی ائیرلائن پی آئی اے نے بین الاقوامی ایوی ایشن سیفٹی معیارات پر عمل درآمد کا اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے مسلسل 12 ویں مرتبہ آئی او ایس اے رجسٹریشن کی کامیاب تجدید کرا لی اور رسک بیسڈ آئی او ایس اے آڈٹ کامیابی سے مکمل ہونے کے بعد رجسٹریشن 11 ستمبر 2028 تک موثر رہے گی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق آئی او ایس اے آڈٹ کے دوران قومی ائیرلائن کے فلائٹ آپریشنز، کیبن آپریشنز، گرائونڈ ہینڈلنگ اور کارگو آپریشنز سمیت مختلف شعبوں میں سیفٹی اور آپریشنل معیارات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا