پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 1 ہزار روپے ہونے کا خدشہ

 اگر قلت پیدا ہوگئی تو فی لیٹر قیمت 1 ہزار تک بھی جا سکتی ہے:وفاقی وزیر علی پرویز ملک
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے پیٹرول 1 ہزار کا لیٹر ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 1 ہزار روپے تک جانے کا خدشہ ظاہر کردیا۔علی پرویز ملک نے لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں ن لیگی کارکن میاں عامر الطاف کی رہائشگاہ پر والدہ کی تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ فی الحال ملک میں پیٹرول کی کوئی قلت نہیں تاہم اگر قلت پیدا ہوگئی تو فی لیٹر قیمت 1 ہزار روپے تک بھی جا سکتی ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی لوگوں کی تکالیف پر سیاست چمکانے سے گریز کرے۔ گزشتہ روز 1 دن میں 18 کروڑ روپے کے ٹوکن جاری کیے گئے۔اْن کا کہنا تھا کہ ایک ذمے دار وزیراعظم کے طور پر شہباز شریف نے پیٹرول کی قیمت کے ا?گے بند باندھا ہے۔علی پرویز ملک نے یہ بھی کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں 80 فیصد اضافہ ہوا، لیکن ہمارے ہاں صرف 50 فیصد اضافہ کیا گیا۔