ایران، امریکہ کشیدگی کے باعث پیٹرول 50روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا خدشہ

در آمدی اور ایکس ریفائنری قیمت کا فرق ریفائنریز سرکاری لیوی اکاونٹ میں جمع کرائیں گی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران، امریکہ کشیدگی کے باعث پیٹرول 50روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا خدشہ ہے،حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے بچنے کیلئے نیافارمولہ منظور کرلیا۔ در آمدی اور ایکس ریفائنری قیمت کا فرق ریفائنریز سرکاری لیوی اکاونٹ میں جمع کرائیں گی،ریفارئنریز کی جمع کرائی گئی اضافی رقم کے مساوی فی لیٹر پیٹرولیم لیوی کم ہو گی،نئے طریقہ کار کا اطلاق ابتدائی طور پر 30روز کیلئے ہوگا