سومنات کا حوالہ اسلام آباد بار بار آنے کے لئے دیا تھا،معافی اور معذرت کرنے کیلئے تیار ہوں :وضاحتی بیان
مردان (مانیٹرنگ ڈیسک)صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر نے لانگ مارچ کے حوالے سے کہا ہے کہ پچھلی مرتبہ ہم لاشیں اٹھا کر واپس چلے گئے تھے، اس مرتبہ ایسا نہیں ہوگا،ہم لاشیں اٹھائیں گے اور اس کے بعد نئے لوگ آ جائیں گے، ہم اسلام آباد کو سومنات بنا دیں گے،مردان میں ورکرکنونشن سیخطاب کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ ہم اسلام آباد جائیں گے اور ایک راستے سینہیں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم موٹروے اور جی ٹی روڈ سے بھی جائیں گے، مارگلہ کے پہاڑوں سے بھی اتریں گے اور ہم ڈی آئی خان سے بھی نکلیں گے،اپنے خطاب میں جنید اکبر نے کہا کہ پچھلی مرتبہ ہم اپنی لاشیں اٹھا کر واپس چلے گئے تھے اور ہم اس پوزیشن میں نہیں تھیکہ احتجاج کرسکتے، اس دفعہ ایسا نہیں ہوگا کہ لاشیں دفن کرکیخاموش رہیں، دریں اثنا اپنے ایک وضاحتی بیان میں پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر نے کہا ہے کہ سومنات کا حوالہ میں نے اسلام آباد بار بار آنے کے لیے دیا، ہمت کریں اور میری پوری تقریر سنیں، جہاں جہاں آپ کو میری کوئی بات غلط لگے، میں اس پر معافی اور معذرت کرنے کے لیے تیار ہوں،اپنے بیان میں انہوں نے کہا یہ ملک مجھے اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے، اور اپنی سیاست سے بھی بڑھ کر پیارا ہے۔