لودھراں: دلہن کے رشتہ داروں کا بارات پر حملہ، دولہے سمیت 5 افراد زخمی

مشتعل افراد نے اینٹوں اور سوٹوں کے وار سے باراتیوں کو رخصت کیا، مبینہ حملہ آوروں نے دولہے کی گاڑی بھی توڑ دی
 حملہ آور لڑکی کا رشتہ مانگتے تھے، انکار پر ماموں زاد کی جانب سے حملہ کیا گیا، دلہن کو زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش کی گئی:دادا
لودھراں ( مانیٹرنگ ڈیسک) دلہن کے رشتہ داروں نے مظفرگڑھ سے آنے والے باراتیوں کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ذرائع کے مطابق مشتعل افراد نے اینٹوں اور سوٹوں کے وار سے باراتیوں کو رخصت کیا، مبینہ حملہ آوروں نے دولہے کی گاڑی بھی توڑ دی، باراتیوں نے ملزمان پر رخصتی کے بعد چھتوں پر چڑھ کر اینٹیں برسانے کا الزام عائد کیا ہے۔دلہن کے دادا کا کہنا ہے کہ حملہ آور لڑکی کا رشتہ مانگتے تھے، رشتہ سے انکار پر ماموں زاد کی جانب سے حملہ کیا گیا، اور دلہن کو زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش کی گئی۔پولیس کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا گیا ہے، درخواست موصول ہونے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔