لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ کیج سٹس عابد عزیز شیخ نیپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کیخلاف متفرق درخواست پر اوگرا و دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پٹرولیم نرخوں میں موجودہ کمی عالمی منڈی میں کی گئی قیمتوں میں کے مطابق نہیں کی گئی،ملک میں پہلے ہی مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہوچکاہے،پٹر ولیم قیمتوں کو بین الاقوامی ریٹس کے مطابق کم کرنیکا حکم دیا جائے۔