ویب ڈیسک: روس نے ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کا اعلان کر دیا۔
روسی ترجمان کا کہنا ہے کہ تعلقات تیزی سے ترقی کر رہے ہیں اور روس ہر شعبے میں ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ کے لیے تیار ہے۔اس کے علاوہ، روسی وزارت خارجہ نے ایران پر عائد معاشی پابندیوں کو غیرقانونی اور اشتعال انگیز قرار دیا ہے، اور کہا ہے کہ یہ اقدامات کشیدگی میں اضافے کا سبب ہیں۔روس اور ایران کے صدور نے جنوری میں اسٹریٹیجک شراکت داری کا معاہدہ کیا تھا۔یاد رہے کہ یورپی ممالک ایران پر دباؤ ڈال رہے ہیں، جبکہ ایران پر دوبارہ پابندیوں کے نتائج ناقابل تلافی ہو سکتے ہیں۔