لاہور میں نوجوان کی لڑکی کے ساتھ ون ویلنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور میں نوجوان کی لڑکی کے ساتھ ون ویلنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور میں ون ویلنگ کے خلاف جاری سخت کارروائیوں کے باوجود یہ خطرناک سرگرمی رُک نہیں سکی ہے۔

حالیہ دنوں میں کینال روڈ پر ایک نوجوان کی لڑکی کے ساتھ موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں موٹر سائیکل سوار نوجوان لڑکی کو پیچھے بٹھا کر نہایت خطرناک انداز میں اس روڈ پر ون ویلنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اس ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح یہ نوجوان اور لڑکی تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلا رہے ہیں اور خطرناک کرتب بازی کر رہے ہیں، جس سے نہ صرف ان کی اپنی جان کو خطرہ لاحق ہے بلکہ دیگر شہریوں کی زندگیوں کو بھی شدید خطرہ ہے۔ شہریوں نے اس واقعہ پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ ایسے عناصر اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطروں میں ڈال رہے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاہور میں ون ویلنگ کے خلاف جاری کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ متعدد مقامات پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن کا مقصد ایسے عناصر کو قانون کے شکنجے میں لانا اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لانا ہے۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ ان سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے اور اس قسم کے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔تاہم، اس طرح کے واقعات کی بڑھتی ہوئی تعداد اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیوز سے ظاہر ہوتا ہے کہ ون ویلنگ کی یہ خطرناک سرگرمی ابھی بھی لاہور سمیت دیگر شہروں میں جاری ہے، اور شہریوں کی جان و مال کو لاحق خطرات کے پیش نظر پولیس کو مزید مؤثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔