مال بردار گاڑیوں میں لدا سامان خراب ہونے کا خدشہ‘ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ
کوئٹہ(آئی این پی )کشیدگی اور تنائو کی صورتحال کے باعث پاک افغان طورخم بارڈر کی بندش کو 9 روز گزر گئے۔پاک افغان بارڈر طورخم بندش سے دو طرفہ تجارت اور پیدل آمدورفت تاحال معطل ہے، بارڈر بندش سے سرحد کے دونوں جانب اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا، پاک افغان شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔حالیہ کشیدگی اور تنا ئوکی صورتحال سے دونوں جانب کے تاجر اور ٹرانسپورٹرز انتہائی پریشان ہیں، مال بردار گاڑیوں میں لدا سامان خراب اور مزید سامان خراب ہونے کا خدشہ ہے