وزیر اعلیٰ ایک آئینی عہدیدار ہیں، لہذا انہیں ملاقات کی اجازت دی جائے:قرارداد میں مطالبہ
پشاور(آئی این پی ) صوبائی اسمبلی میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کرنے کی اجازت دینے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کر لی۔ صوبائی اسمبلی میں سابق وزیر اعظم و بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کرنے کی اجازت دینے کی اسمبلی میں قرارداد پیش کردی جس میں کہا گیا تھا کہ سہیل آفریدی قائد ایوان ہیں،وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ ایک آئینی عہدیدار ہیں، لہذا انہیں عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔ علاوہ ازیں ،ایوان نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنے اہل خانہ سے باقاعدہ ملاقات کی اجازت دی جائے۔ بعد ازاں ،قرارداد ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لی۔