طالبان 20یورپی ممالک کی سکیورٹی کیلئے خطرہ ہیں‘ہر صورت واپس بھیجا جائے یورپی کمیشن کو خط

 واپسی کا یہ عمل رضاکارانہ یا زبردستی بھی ہوسکتا ہے ‘ اس کے لئے طالبان سے مذاکرات بھی ہوسکتے ہیں:یورپی ممالک کے خط میں موقف
برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک) 20 یورپی ممالک نے یورپی کمیشن سے مطالبہ کیا ہے  غیرقانونی طور پر رہائش پذیر افغان شہریوں کو واپس بھجوایا جائے۔بلجیئم کی وزیر برائے پناہ گزین اور ہجرت اینیلیئن وان بوسویٹ نے بتایا ہے  20 یورپی ممالک نے یورپی کمیشن کو لکھے گئے مشترکہ خط میں مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی رہائش پذیر افغان باشندوں کی وطن واپسی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ یورپی ممالک کا کہنا تھا کہ واپسی کا یہ عمل رضاکارانہ یا زبردستی بھی ہوسکتا ہے اور اس کے لیے طالبان سے مذاکرات بھی ہوسکتے ہیں‘رپورٹ کے مطابق خط لکھنے والے ممالک میں آسٹریا، بلغاریہ، قبرص، جمہوریہ چیک، ایسٹونیا، فن لینڈ، جرمنی، یونان، ہنگری، آئرلینڈ، اٹلی، لتھوانیا،لکسمبرگ، مالٹا، نیدرلینڈز، پولینڈ، سلوواکیہ، سویڈن اور ناروے شامل ہیں۔ان ممالک نے یورپی کمیشن سے مطالبہ کیا ہے وہ افغانوں کی وطن واپسی کو اپنے ایجنڈے میں سرفہرست رکھے، یہ عمل طالبان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے بھی ہوسکتا ہے۔