پاک افغان تعلقات میں بہتری کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں:چین

دونوں چین کے دوست اور ہمسایہ ہیں، امید ہے  مسائل بات چیت اور مشاورت سے حل کریں گے
بیجنگ(آئی این پی)چین نے پاک افغان سیز فائر معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے  پاکستان اور افغانستان دونوں چین کے دوست اور ہمسایہ ہیں، امید ہے آئندہ دونوں ملک اپنے مسائل بات چیت اور مشاورت سے حل کریں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا معاہدے میں ثالث کا کردار ادا کرنے والے ممالک کا اقدام قابل ستائش ہے،  امید ہے آئندہ دونوں ملک اپنے مسائل بات چیت اور مشاورت سے حل کریں گے،  خطے میں جامع اور پائیدار امن کیلئے دونوں ملک تعاون جاری رکھیں گے،  پاک افغان تعلقات میں بہتری کیلئے چین کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔