خیبرپختونخوا حکومت کا گرین رکشہ سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

مستحق افراد کو گرین رکشے چار سال کی آسان اقساط پر فراہم کئے جائیں گے
پشاور(خصوصی رپورٹ )خیبرپختونخوا حکومت نے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے گرین رکشہ سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔مشیر ٹرانسپورٹ آصف رفیق نے ایک بیان میں کہا کہ مستحق افراد کو گرین رکشے چار سال کی آسان اقساط پر فراہم کیے جائیں گے، حکومت رکشوں کی مجموعی قیمت کا 50 فیصد بطور سبسڈی ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ گرین رکشہ سکیم کا مقصد عام شہریوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے، صوبے میں جدید اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ پشاور ماس ٹرانزٹ بس سروس کے لئے سالانہ دو ارب روپے آمدن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔آصف رفیق نے ہدایت کی کہ ماس ٹرانزٹ بس سروس کی آمدن بڑھانے کیلئے موثر حکمت عملی تیار کی جائے، جبکہ محکمہ ٹرانسپورٹ میں کرپشن کے خاتمے اور شفافیت کے فروغ کیلئے بھی عملی اقدامات کیے جائیں