وفاقی حکومت کا 35 نئی ادویات پاکستان میں بھی متعارف کرانے کا فیصلہ

نئی ادویات کی قیمتوں کا تعین کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ،قیمتوں ورجسٹریشن کامعاملہ دوسال سے التواء کاشکارتھا 
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی حکومت نے جدید فارمولے والی 35نئی ادویات پاکستان میں متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ ادویات کی قیمتوں اور رجسٹریشن کا معاملہ 2سال سے التوا کا شکار ہے۔ ذرائع کے مطابق نئی ادویات کی قیمتوں کا تعین کابینہ کے ایجنڈے میں شامل کیا گیا، قیمتوں کا تعین وفاقی کابینہ آئندہ اجلاس میں کرے گی ۔ ان میں کینسر ، بلڈ پریشر، گردے، پراسٹیٹ ، شوگر اور دل کی جدید ادویات شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق کئی بیماریوں سے بچائو کی دنیا میں متعارف نئی ویکسینز بھی شامل ہیں، وفاقی کابینہ کے جانب سے 35نئی ادویات کی قیمتیں کل مقرر ہونے کا امکان ہے۔ قیمتیں مقرر ہونے کے بعد 35 نئی ادویات پاکستان میں تیار یا درآمد ہوسکیں گی۔