وزیراعظم نے پانچ سالہ اڑان پاکستان منصوبے کی منظوری دے دی‘منصوبہ کل جاری ہوگا
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی حکومت نے ملکی جی ڈی پی گروتھ 9.8 فیصد تک لے جانے، شرح خواندگی 70 فیصد تک بڑھانے اور غربت میں 13 فیصد تک کمی لانے کے لیے اڑان پاکستان کے نام سے پانچ، پانچ نیشنل اکنامک ٹرانسفارمیشن پلان 2024-25 متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم نے پائیدار معاشی ترقی کے لیے نئے پانچ سالہ اڑان پاکستان منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف جمعہ کو خصوصی تقریب میں نیشنل اکنامک ٹرانسفارمیشن منصوبہ جاری کریں گے۔