گلوکارہ شازیہ منظور کی جائیداد پر ناجائز قبضے کی کوشش، دو ملزمان گرفتار

 سہیل اور بینش نے گلوکارہ سے زبردستی کاغذات پر دستخط کروانے کی کوشش کی :پولیس
 لاہور(کرائم ررپورٹر) گلوکارہ شازیہ منظور کی جائیداد پر مبینہ طور پر ناجائز قبضے کی کوشش اور انہیں ہراساں کرنے کے الزام میں ملت پارک پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر ان کے خلاف دھمکیاں دینے اور خواتین کو ہراساں کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ترجمان پولیس کے مطابق گلوکارہ شازیہ منظور کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے کارروائی عمل میں لائی گئی اور نامزد ملزمان سہیل اور بینش کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے گلوکارہ سے زبردستی کاغذات پر دستخط کروانے کی کوشش کی جبکہ متنازعہ جائیداد پر پہنچ کر وہاں موجود کرایہ داروں کو بھی دھمکیاں دیں دوران تفتیش معاملے میں وکیل کے نام سے پمفلٹ تقسیم کرنے کا پہلو بھی سامنے آیا ہے، جس کی تیاری اور تقسیم میں مبینہ جعلسازی کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی ہے جبکہ دیگر ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے مزید تفتیش جاری ہے اور جلد مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ لاہور میں قبضہ مافیا کے لیے کوئی جگہ نہیں، شہریوں کو ہراساں اور دھمکانے والوں کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی