اداکارہ ریشم کی احسن خان کے بیٹوں سے ملاقات

ہم گزشتہ سال ملے تھے، ماشا ء اللہ آپ تو بہت بڑے ہو گئے،ریشم کی گفتگو
لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ ریشم نے اداکار احسن خان کے بیٹوں سے ملاقات کی ہے۔اداکارہ کی شوبز انڈسٹری کے دیگر فنکاروں سے بھی اچھی دوستی ہے، جن میں احسن خان بھی شامل ہیں۔ حال ہی میں ریشم کی ایک سال بعد احسن خان سے ملاقات ہوئی تو وہ ان کے بیٹوں کو دیکھ کر حیران رہ گئیں، جو گزشتہ ایک  سال کے دوران کافی لمبے ہو گئے ہیں۔ریشم نے احسن خان کے بیٹوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ ہم گزشتہ سال ملے تھے، ماشا ء اللہ آپ تو بہت بڑے ہو گئے۔ملاقات کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین احسن خان کی فٹنس کی تعریف کر رہے ہیں۔