عالیہ بھٹ ٹائم 100نیکسٹ انڈیا کے کور کی زینت بنیں گی

امریکی جریدے نے عالیہ بھٹ کے بھارت کی معروف اداکارائوں میں شامل ہونے تک کے سفر کو اجاگر کیا
ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کو امریکی جریدے ٹائم کی پہلی ٹائم 100 نیکسٹ انڈیا کے کور کے لیے منتخب کر لیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کو بھارتی فلمی صنعت میں اپنے موثر کرداروں اور خواتین کے لیے زیادہ محفوظ اور مساوی پیشہ ورانہ ماحول کے فروغ کی مسلسل کوششوں کے اعتراف میں یہ اعزاز دیا گیا ہے۔ جریدے ٹائم نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اس فہرست کا اعلان کرتے ہوئے عالیہ بھٹ کو بالی ووڈ کی ایک نمایاں شخصیت قرار دیا اور ان کے انڈسٹری میں قدم رکھنے سے لے کر بھارت کی معروف اداکارائوں میں شامل ہونے تک کے سفر کو اجاگر کیا۔اداکاری کے علاوہ عالیہ بھٹ فلمی سیٹس پر خواتین کے لیے بہتر ماحول کی ضرورت پر بھی آواز اٹھاتی رہی ہیں۔