ایران کا عالمی جوہری ادارے کے ساتھ معاہدہ منسوخ کرنے کا سرکاری اعلان

ایران کا عالمی جوہری ادارے کے ساتھ معاہدہ منسوخ کرنے کا سرکاری اعلان

ایران نے عالمی جوہری ادارے کے ساتھ ستمبر میں قاہرہ میں طے پائے گئے معاہدے کو باضابطہ طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل کے نام بھیجے گئے سرکاری مراسلے میں کہا کہ یہ سمجھوتہ اب قابل اعتبار نہیں رہا اور اسے ختم تصور کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل میں تین یورپی ممالک کی جانب سے منسوخ شدہ قراردادوں کی بحالی کے غیر قانونی اقدام کے بعد، قاہرہ کا معاہدہ اب ایران اور آئی اے ای اے کے تعلقات اور تعاون کی بنیاد نہیں رہا۔عباس عراقچی کے مطابق، تینوں یورپی ممالک عالمی ادارے کی حیثیت اور آزادی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں اور اس سے ادارے کے ساتھ تعاون کا عمل متاثر ہو رہا ہے۔