واسا :جدید کنٹرول روم بنانے کی تیاری

اے آئی ٹیکنالوجی سے مانیٹرنگ،شکایات اندراج کا جدید نظام متعارف فوری طور پر حل ممکن ہوگا 
لاہور (خصوصی رپورٹ)ڈائریکٹوریٹ جنرل واسا پنجاب میں جدید کنٹرول روم کی تشکیل کا فیصلہ، صوبہ بھر میں جاری واٹر اینڈ سینی ٹیشن اقدامات کو مرکزی کنٹرول روم سے منسلک کیا جائے گا، اے آئی ٹیکنالوجی سے مانیٹرنگ،شکایات اندراج کا جدید نظام متعارف کرایا گیا، سیکرٹری ہا ئوسنگ نورالامین مینگل کی ہدایت پر جدید کنٹرول قائم کیا جا رہا ہے، ترجمان محکمہ ہا ئوسنگ کا کہنا ہے کہ کنٹرول روم سے منسلک جدید کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم بھی متعارف کروایا جا رہا ہے،صارفین کی شکایات کواے آئی بیسڈ سسٹم سے مانیٹر کیا جائے گا، سوشل میڈیا اور واٹس ایپ کے ذریعے بھی شکایات کا اندراج م ئوثر انداز سے کیا جائے گا، شکایت کنندہ کی سہولت کے لیے جدید کال سینٹر بھی متعارف کروایا جا رہا ہے، خودکار نظام سے صارفین کی شکایات کو فوری طور پر حل کیا جا سکے گا،ڈسپوزل سٹیشنز، ٹیوب ویلز اور فلٹریشن پلانٹس کو سکاڈا سسٹم پر منتقل کیا جائے گا،جدید ویسٹ واٹر اور سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کو بھی کنٹرول اور مانیٹر کیا جا سکے گا، واسا ایجنسیوں کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر صوبہ بھر میں واسا ایجنسیوں کا قیام جاری ہے۔