شاہدرہ تا رائیونڈ 40 کلومیٹر ریلوے ٹریک کے اطراف گرین زون بنایا جائیگا،پراجیکٹ ڈیڑھ سال میں مکمل ہوگا
لاہور (خصوصی رپورٹ)شاہدرہ تا رائیونڈ 40 کلومیٹر ریلوے ٹریک کے اطراف گرین زون بنایا جائیگا، حکومت پنجاب نے منصوبہ کی منظوری دیدی، گرین زون منصوبہ کے لیے ٹینڈرز جلد طلب کئے جائیں گے، گرین زون پراجیکٹ ڈیڑھ سال میں مکمل ہوگا، گرین زون میں 30 نئے پارک بنائے جائیں گے، پارک 3 کنال سے 80 کنال زمین پر بنیں گے، پارکوں میں تفریح کی معیاری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ایم ڈی پی ایچ اے منصور احمد راجہ کا کہنا ہے کہ گرین زون وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ویڑن کا عکاس ہوگا۔ سپورٹس ، فٹنس کی سہولیات بھی میسر ہونگی۔ گرین زون سے آلودگی، سموگ کے مسائل کا خاتمہ ہوگا۔