حکومت کی فٹبال ٹیم کو یلو کارڈ دکھا دیا گیا، اب ریڈ کارڈ کا انتظار کرنا چاہیے:محمد علی درانی

 اسلام آباد(آئی این پی) سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی کا کہنا ہے کہ حکومت کی فٹبال ٹیم کو پہلے ہی یلو کارڈ دکھایا جا چکا ہے اور اب انہیں ریڈ کارڈ کا انتظار کرنا چاہیے۔ سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے ایک  انٹرویو میں بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کے حکم پر کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی سیٹلمنٹ میں ان کا اپنا ذاتی کردار ہے۔انہوں نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب حالات پر گرفت کمزور ہو جائے اور اختیار ہاتھ سے نکلتا نظر آئے تو حکمران شدید بے چین ہو جاتے ہیں۔