چیک ری پبلک میں 2 ٹرینیں ٹکرا گئیں، 45 افراد زخمی

حادثہ  دارالحکومت پراگ سے 132 کلومیٹر جنوب میں پیش آیا‘5افراد شدد زخمی ہوگئے
پراگ (آئی این پی )چیک ری پبلک میں  دو مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد شدید اور 40 دیگر معمولی زخمی ہوئے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثہ جمعرات کو دارالحکومت پراگ سے 132 کلومیٹر جنوب میں پیش آیا۔ ایک مقامی اسپتال کے ترجمان نے 5 شدید زخمیوں کے داخل ہونے کی تصدیق کی