امریکی شہری کسی بھی صورت افغانستان کے کسی بھی حصے کا سفر نہ کریں، مورا نامدار
واشنگٹن(آئی این پی )بھارت کی سرپرستی میں افغانستان سے پنپتی دہشتگردی خطے اورعالمی امن کیلئے سنگین چیلنج بن چکی ہے۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے افغانستان کو اسٹیٹ اسپانسر آف رانگ فل ڈیٹینشن قرار دے دیا، امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری نے بھی امریکی وزیر خارجہ کے موقف کی تائید کرتے ہوئے سفری انتباہ جاری کر دیا ہے۔امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری مورا نامدار کے مطابق افغانستان میں امریکی شہریوں کو سنگین خطرات لاحق ہیں، افغانستان کیلئے امریکہ کی سب سے بلند درجہ کی ٹریول ایڈوائزری لیول 4 یعنی ہرگز سفر نہ کریں پر برقرار ہے