کوئٹہ میں بحالی کے چند گھنٹوں بعد انٹرنیٹ سروس دوبارہ معطل

کوئٹہ (آئی این پی )کوئٹہ شہر میں انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر اچانک معطل کر دی گئی ، انٹرنیٹ معطلی کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔اس سے قبل ایک ہفتے تک کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع میں انٹرنیٹ سروس بند رہی تھی، جسے گزشتہ رات ہی بحال کیا گیا تھا۔بحالی کے 24 گھنٹے بھی مکمل نہیں ہوئے تھے کہ حکام نے دوبارہ انٹرنیٹ سروس معطل کر دی