لاہور(سپیشل رپورٹر)پنجاب حکومت نے جنگلات کے تحفظ اور غیر قانونی کٹائی کی روک تھام کے لیے صوبے بھر کے تمام جنگلات کی سیٹلائٹ مانیٹرنگ کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔سینیئر وزیر مریم اورنگزیب کے مطابق یہ اقدام وزیراعلی مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر شروع کیا گیا ہے اور اپنی نوعیت کے اعتبار سے پنجاب میں پہلی مرتبہ ایک مکمل، شفاف اور ٹیکنالوجی پر مبنی نگرانی نظام قائم کیا گیا ہے۔