سیاستدان مذاکرات کے دروازے بند نہیں کرتے :شیخ رشید

  راولپنڈی(خصوصی رپورٹ )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاستدان کبھی بھی مذاکرات کے دروازے بند نہیں کرتے لیکن کوئی پیش رفت ہوگی نہیں۔انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مشکل حالات ہیں لیکن سیاست دان مذاکرات کے دروازے کھلے رکھتا ہے، جتنے بے گناہ لوگوں کو اس کیس میں پکڑا گیا ہے ان کی رہائی ہونی چاہیے۔قبل ازیں انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی بری کرنے کی درخواستوں پر سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ۔