سرکاری ادارے 14ارب سے زائد کے نادہندہ

تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن لیسکو کاسب سے زیادہ 6929ملین ،واسا لاہور 2363ملین ، وزارت ریلویز 796ملین کا نادہندہ نکلا
لاہور(سپیشل رپورٹر )سرکاری ادارے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 14 ارب 12کروڑ 50 لاکھ روپے کے نادہندہ نکلے۔لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے نادہندہ سرکاری محکموں کی فہرست جاری کر دی جس کے مطابق سب سے زیادہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن   6929ملین روپے کی نادہندہ ہے۔فہرست کے مطابق واسا لاہور 2363 ملین روپے، وزارت ریلویز 796 ملین روپے، پنجاب پولیس 777 ملین روپے، پنجاب ایری گیشن اینڈ پار 707 ملین روپے اور لاہور کی ضلعی حکومت 469 ملین روپے کی نادہندہ ہے۔ڈسٹرکٹ اینڈ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لاہور 388 ملین روپے، قصور کی ضلعی حکومت 368 ملین روپے، گنگا رام ہسپتال 266 ملین روپے، جیل خانہ جات 266 ملین روپے اور پارکس اینڈ ہارٹی کلچرل اتھارٹی 245 ملین روپے کی نادہندہ ہے۔لاہور رنگ روڈ اتھارٹی لیسکو کی 235 ملین روپے، ایل ڈی اے 229 ملین روپے، پنجاب بلڈنگز 191 ملین روپے اور ڈسٹرکٹ اینڈ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصور 162 ملین روپے کا نادہندہ ہے۔