محبت کا پیغام

تحریر: فرخ ریاض بٹ 

اللہ تعالیٰ کے آخری رسول حضرت محمد  نے دو جہانوں کو امن ،محبت اور صبر کا پیغام دیا۔ حضور سیدنا حضرت داتا گنج بخش  ، آلِ محمد  ہیں حضرت مولا علی کی آل ہیں والدین کی طرف سے حسنی حسینی ہیں۔ حضور داتا صاحب کا پیغام بھی پیغامِ محبت ہے نفرت نہیں ہے۔ اگر امریکہ اپنی انگلش فلموں میں محبت کا پیغام دے سکتے ہیں تو کیا ہم آپ یعنی ہم سب پوری امت مسلمہ اپنے دلوں سے دوسروں کے لیے نفرت ختم نہیں کر سکتے۔ اور اپنے اندر محبت کے آثار پیدا نہیں کرسکتے؟یہ جنگیں لڑائیاں فسادات فتنے سب شیطانی عمل ہیں ان سے دور رہنے میں ہی بھلائی ہے اگر ہم اپنے والدین بھائی بہنوں سے محبت کر سکتے ہیں تو پھر دوسروں کے لیے کیوں نہیں۔ اپنے خاندان سے باہر محلے میں پھر گاؤں میں پھر شہر میں پھر ملک میں اسلام میں محلے داروں کے آپس کے حقوق ہیں اور دوستوں کے آپس کے حقوق ہیں نہ جانے ہم کیوں زن زر زمین کے چکروں میں ایک دوسرے سے نفرت کیوں کرنے لگ گئے ہیں جبکہ ہمارا ایمان پختہ ہے کہ جب ہم انتقال یعنی Transferکرجائیں گے تو دوسری دْنیا میں صرف اچھے نیک اعمال کام آئیں گے۔ زن زر زمین سب دنیاوی چیزیں باتیں ہیں دْنیا میں رہ جائیں گی دْنیا میں خاص کر پاکستان میں عجیب سیاسی گھناؤنے کھیل کھیلے جا رہے ہیں محض اقتدار کی خاطر ایک دوسرے پر کفر کے فتوے ایک دوسرے پر مذہبی حملے بْرا بھلا کہنا اور پھر جب مفاد نظر آئے تو ایک ہو جانا اور جب مطلب نکل جائے پھر دْشمن بن جانا۔ کیا ہی اچھا ہے کہ ہم سیاسی مذہبی معاملے ہوں تو روا داری خلوص محبت برداشت صبر استقامت اور اپنی عقل سمجھ سے کام کرنا چاہیے نہ کہ بغیر سوچے سمجھے ایک دوسرے کے خواہ مخواہ دْشمن بن جائیں۔ 
ابThe Day the Earth stoped میں انگلش رائٹرز نے بہت اچھا پیغام دیا ہے ایک اچانک Aliensکا Shipامریکہ میں اْتر آتا ہے اور اس میں سے ایک جوان عورت اور ایک جوان مرد جو ننگے زمین پر قدم رکھتے ہیں ساری امریکن مشینری سیاست دان سائنسدان آرمی آفیسرز خفیہ ایجنسیاں پولیس سب حرکت میں آجاتے ہیں۔ سوچ بچار شروع ہو جاتی ہے نہ جانے امریکہ پر کیا آفت آنے والی ہے دوسری طرف جو خلائی مخلوق Aliensہے وہ خفیہ امریکن پولیس کے ہتھے چڑھ جاتی ہے وہ خاتون پہلے تو بولتی نہیں آخر وہ خاتون ایک امریکن ملٹری آفیسر سے بات کرتی ہے کیونکہ وہ متعلقہ ملٹری آفیسرز اس خاتون کی ذہنیت کو جان جاتا ہے اس آفیسر میں خدا کا خوف دیگر انسانوں کے لیے محبت کے آثار موجود ہیں بالکل اسی طرح جو Alienعورت ہے وہ بھی خلا سے دْنیا کے انسانوں کے لیے محبت کا پیغام لائی ہے آخر کار متعلقہ ملٹری آفیسر اس خاتون کو جیل سے چھڑوا کے لے جاتا ہے۔ راستے میں ایک آوارہ انگریز ان سے گاڑی چھین لیتا ہے پھر یہ دونوں پیدل ہو جاتے ہیں راستے میں پھر ان کو کھوئی ہوئی کار مل جاتی ہے پھر چند لمحہوں بعد انہیں ایک شادی شدہ جوڑا مر د عورت ملتے ہیں۔ عورت کے ہاں بچہ پیدا ہونے والا ہوتا ہے اور وہ سخت پریشان ہے کہ امریکہ کے سارے ہسپتال بند ہیں وہ دونوں مدد کے لیے پکارتے ہیں چنانچہ Alienاور دوسرا امریکن اس عورت اور مرد کو سہارا دیتے ہیں ایک گیراج میں گاڑی کھڑی کرتے ہیں اسی دوران حاملہ 
عورت کے ہاں خوبصورت بچی پیدا ہوتی ہے اسی دوران پیدا ہونے والی بچی کی والدہ فوت ہو جاتی ہے۔ پھر متعلقہ ملٹری آفیسر جوAlienکے ساتھ ہے اسے کہتا ہے مدد کرو۔ یوں Alienکوئی خاص عمل کرتی ہے اور فوت شدہ عورت پر ہاتھ رکھتی ہے تو چند لمحوں میں وہ عورت زندہ ہوجاتی ہے۔ اور پھر اپنی بچی کو دودھ پلاتی ہے۔ دونوں میاں بیوی بمعہ بچی خوش ہیں۔ اسی دوران دیگر امریکن ملٹری پولیس Alienاور اس کے ساتھی امریکی ملٹری آفیسر کو گرفتار کر لیتے ہیں۔ حقیقت میں Alien کا پیغام ہے کہ سب محبت سے ایک دوسرے کو برداشت کرو تو سب ٹھیک ہے ورنہ اگر امریکن اور دْنیا کے ممالک میں جنگ و جدل نفرت حقارت کو نہیں چھوڑا تو سورج ڈھلتے ہی دْنیا تباہ ہوجائے گی اب فرار ملٹری آفیسر نے Alien کو ان کے جہاز تک پہنچانا ہے لیکن دیگر امریکن ملٹری فورسز سمجھ رہے ہیں کہ شاید Alien امریکہ پر حملہ آور ہونے والے ہیں آخر میں وہ ملٹری آفیسر جو Alienعورت کی مسلسل مدد کر رہا ہے وہ اسے ان کے جہاز تک لے جانے میں کامیاب ہوجاتا ہے پھر Alienمرد عورت خوشی سے واپس اپنے جہاز میں چلے جاتے ہیں اور Alien واپس آسمان کی طرف بمعہ اپنے جہاز چلے جاتے ہیں۔ ابThe Day Earth Stoped میں پیغام یہ دیا ہے کہ یہ جو دوسری دْنیا آسمانوں پر جو خلائی مخلوق ہے وہ ہمیں Watch کر رہی ہے کہ دْنیا میں جدید اسلحہ ایٹم بم بنا لیے صرف ایک دوسرے کو قتل کرنے کے لیے اب ہمیں صرف سبق سیکھنا ہے کہ Wars مسائل کا حل نہیں امریکہ تماشائی بنا ہوا ہے اسرائیل نے محض علاقے پر قبضہ کرنے کے لالچ میں تقریباً 50ہزار مظلوم فلسطینی شہید کر دیئے اور اب لبنان پر حملہ آور ہے کیا یہ سب زیادتی نہیں کیا اسرائیل اور بھارت جموں کشمیر میں اور بھارتی مسلمانوں پر جو ظلم و جبر نسل کشی کر رہے ہیں یہ امن انصاف بھائی چارے کا قتل نہیں؟بہر حال انگریز کا قول اور پیغام ہے کہ خلائی مخلوق سب دیکھ رہی ہے کہ دْنیا کے انسان اور ان زمین کیلئے کیا کر رہے ہیں۔ بھائی ہم الحمد للہ پکے سچے عاشق رسول ، آل رسول  ، حضورحضرت داتا صاحب کے دلی عقیدت مند پیروکاران ہیں۔ اللہ محمد  لمحہ بہ لمحہ کل کائنات دوجہانوں کو مسلسل واچ کر رہے ہیں لہٰذا اللہ ، محمد  ہمیں توفیق دیں کہ ہم بھی دْنیا میں محبت اخوت امن خوشحالی بھائی چارے کے پیغامات دیں۔