ریاض (آئی این پی )سعودی عرب نے مغربی کنارے پر خودمختاری مسلط کرنے کے اسرائیلی بیانات پر سعودی کابینہ نے تشویش کااظہارکیاہے ۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والے واقعات، خاص طور پر فلسطینی علاقوں کی صورت حال میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کے قتل عام نیز امدادی اور انسانی ہمدردی کے اداروں کو نشانہ بنانے اور برادر فلسطینی عوام کیخلاف جاری خلاف ورزیوں کے بارے میں عالمی برادری سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔