خیبر پختونخوا میں خناق خطرناک صورت اختیار کرگیا: 26بچے جاں بحق

 پشاور سرفہرست ، سب سے زیادہ 12 بچے موت کے منہ میں چلے گئے، نوشہرہ اور چارسدہ میں 3، 3، ضلع مہمند میں 2بچے جاں بحق ہوئے
 27اضلاع کی 228یونین کونسلیں متاثر ، متاثرہ بچوں کی عمریں پانچ سال سے زیادہ، پیدائشی حفاظتی ٹیکہ جات کے کورس مکمل نہیں کیے،حکام
پشاور(آئی این پی )خیبر پختونخوا میں خناق کا مرض خطرناک صورت اختیار کرگیا، جس سے متاثرہ 26بچے جاں بحق ہو گئے۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق   صوبے میں رواں سال 380 بچے خناق سے متاثر ہوئے ۔حکام کا کہنا ہے کہ مرض خناق میں پشاور سرفہرست ہے، جہاں سب سے زیادہ 12 بچے موت کے منہ میں چلے گئے۔ نوشہرہ اور چارسدہ میں 3،۔ 3 جب کہ ضلع مہمند میں 2 بچے جاں بحق ہوئے۔جان کی بازی ہارنے والے بچوں میں زیادہ تر کی عمریں 5 سال سے زیادہ ہیں۔ خناق سے خیبرپختونخوا کے 27اضلاع کی 228یونین کونسلیں متاثر ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچوں نے پیدائشی حفاظتی ٹیکہ جات کے کورس مکمل نہیں کیے۔