پاکستان اور افغانستان چپقلش خطرناک صورت اختیار کرجائے گی‘ میاں افتخار

 اس عالمی جنگ میں نہ صرف ساری دنیا بلکہ سب سے زیادہ نقصان  پختونوں کا ہو گا
صوابی (آئی این پی )اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر میاں  افتخار حسین نے کہا ہے کہ اگر پاکستان اور افغانستان کے مابین جاری چپقلش ثالثی ممالک قطر اور ترکی نے ایمانداری سے دونوں ممالک کو ایک میز پر سامنے بٹھا کر حل نہ کیا تو خطے میں خطرناک صورت اختیار کرجانے سے تیسری عالمی جنگ چھڑنے تک بات چلی جائے گی اور اس صورتحال میں عالمی سپر پاورز امریکہ ، روس ، چین اور غیر اعلانیہ شدہ ایٹمی قوت ایران ، اعلان شدہ ایٹمی پاورز پاکستان ،بھارت اور ترکی کھود کرہماری سرزمین استعمال کرے گا لہذا  اس عالمی جنگ میں نہ صرف ساری دنیا بلکہ سب سے زیادہ نقصان ہمارے پختونوں کا ہو گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مانیری پایاں صوابی میں اے این پی کے رہنما اور سالار منیر شاہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ خود مختار ممالک پاکستان اور افغانستان دونوں کو عالمی دہشتگردوں اور بیرونی ممالک کے مفاد کی بجائے اپنے مفاد کی پالیسیاں بنانی چاہیئے، اس وقت پڑوسی ممالک اور عالمی قوتوں کا بین الاقوامی مفادات اور ایک دوسرے کے ساتھ اختلافات نے پاکستان کو جکڑا دیا ہے