راولپنڈی میں زرعی اراضی کی لین دین پر پابندی عائد

 زرعی اراضی کی منتقلی پر پابندی کا مقصد گرین بیلٹ کو محفوظ بنانا ہے، ڈی جی آر ڈی اے 
راولپنڈی(آئی این پی ) راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے زرعی اراضی کی لین دین پر پابندی عائد کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شہر بھر میں زرعی اراضی کی لین دین پر پابندی عائد کردی ۔ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ نے ڈپٹی کمشنر کو زرعی اراضی کی منتقلی بند کرنے کیلئے خط لکھا ہے۔ ڈی جی آر ڈی اے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ زرعی اراضی کی منتقلی پر پابندی کا مقصد گرین بیلٹ کو محفوظ بنانا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بڑھتی تعمیرات کے باعث زرعی اراضی ختم ہورہی ہے اور بے ہنگم تعمیرات فضائی آلودگی کاباعث بھی بن رہی ہیں۔