ہر قسم کے انتقال کیلئے رجسٹرڈ دستاویز لازمی، خرید و فروخت، رہن، تبادلہ، ہبہ رجسٹرڈ انسٹرومنٹ پر ہی قابلِ قبول ہوں گے
ٹرانسفر آف پراپرٹی ایکٹ 1882 کی دفعات لاگو ہوں گی، غیر رجسٹرڈ معاہدے یا اسٹامپ پیپر پر انتقال نہیں کیا جا سکے گا
لاہور(آئی این پی )پنجاب میں زبانی لین دین پر زمین کی فرد نکلوانے یا انتقال پر مکمل پابندی عائد کردی گئی، زمین کا انتقال صرف رجسٹرڈ دستاویزات پر ہوگا۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن پنجاب لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 کی دفعات 13(2)، 16(2)، 17 اور 42-A کے تحت جاری کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق وراثت کے کیسز کے سوا ہر قسم کے انتقال کیلئے رجسٹرڈ دستاویز لازمی قرار دیے گئے ہیں جبکہ خرید و فروخت، رہن، تبادلہ اور ہبہ صرف رجسٹرڈ انسٹرومنٹ پر ہی قابلِ قبول ہوں گے