24 نومبر کا احتجاج نند بھاوج کی لڑائی ہے: مریم اورنگزیب

 پی ٹی آئی ایک فرنچائز بن چکی ہے جس کی 24 نومبر کو بولی لگنی ہے:میڈیا سے بات چیت
لاہور(آن لائن)سینئر وزیرِ پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے پی ٹی آئی ایک فرنچائز بن چکی ہے جس کی 24 نومبر کو بولی لگنی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے  کہا  ایک جماعت کے بانی کو عدالت بلاتی ہے تو بیان دیتے ہیں مجھے پکڑا تو 9 مئی ہو گا، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے بھی احتجاج کیے لیکن دائرے میں رہتے ہوئے کیے، انہیں دھرنا دینا ہے تو اپنے صوبے میں دیں۔اُنہوں نے کہا  24 نومبر کے احتجاج پر زمان پارک اور بنی گالہ کی لڑائی ہے، یہ گھر میں نند اور بھاوج کی لڑائی ہے، آپ ریاست پر حملہ آور ہیں کیونکہ بنی گالہ کی زمان پارک سے نہیں بنتی۔