ترکیہ:بھائی، بھاوج اور بھتیجے کا جنازہ پڑھاتے ہوئے امام بیہوش

 انقرہ (آئی این پی )ترکیہ میں ایک مقامی پیش امام اس وقت بے ہوش ہوگئے جب وہ اپنے بھائی، بھاوج اور کم سن بھتیجے کی نماز جنازہ پڑھا رہے تھے۔  ترکیہ کے صوبے نیوشہر کے ضلع آجی گول کے گائوں کاراجااورین میں چولہے سے کاربن مونو آکسائیڈ گیس کے اخراج کے باعث 27 سالہ سیفر دوغان تکین، ان کی اہلیہ عظیمہ دوغان تکین اور ان کا آٹھ ماہ کا بیٹا مصطفی افے جاں بحق ہوگئے،افسوسناک واقعے کے بعد تینوں کو آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپرد خاک کردیا گیا